Tuesday, 27 January 2015

ہرقسم کے جادو ٹونے اور جھپیٹ سے حفاظت / CURE FROM BLACK MAGIC



آج کل سفلی، جادو ٹونے عام ہیں، یہ سب اللہ تعالیٰ اور اس کے پیارے رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے کمزور تعلق کے سبب پھیلتا جارہا ہے اور بے شمار لوگ اس کاشکار ہو کر کاروبار، صحت، عزت ، نوکری سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔ لڑکیوں کے رشتے ٹوٹ گئے یا ہوتے ہی نہیں۔ بعض مرتبہ ایسا ہوتا ہے کہ انسان چلا جارہاہے وہاں سفلی جادو کی کوئی چیز پڑی ہے اس کی جھپیٹ میں آجاتا ہے اور ناکردہ گناہ کی سزا بھگتنے لگتا ہے۔ جادو ، ٹونا، سفلی اور جھپیٹ سے حفاظت کے لئے یہ عمل بہت کامیاب ہے اس کی برکت سے ان سب کرتوتوں سے حفاظت رہتی ہے، وہ عمل یہ ہے۔

اول نماز پنجگانہ باجماعت پڑھیں، عورتیں اپنے گھر میں اذان ہوتے ہی نماز پڑھ لیں، نماز میں ناغہ نہ کریں نہ نماز چھوڑیں۔

ہر فرض کے بعد آیت الکرسی ایک بار، سورۂ فلق(مکمل) ایک بار،سورۂ ناس (مکمل سورت) ایک بار پڑھ کر اپنے دونوں ہاتھوں پر دم کرکے تمام بدن پر پھیر لیں اور سینے پر بھی پھونک مار کر دم کرلیں۔

رات کوسونے سے پہلے وضو کرلیں اور سونے سے قبل آیت الکرسی تین بار پڑھ کر دونوں ہاتھوں پر دم کرلیں تمام بدن پر پھیر لیں، عشاء کی نماز پڑھنے کے بعد باوضو ایک سو ایک بار یہ عمل پڑھیں۔ اول و آخر گیارہ گیارہ بار درود شریف پڑھیں وہ عمل یہ ہے۔

یَا حَافِظُ یَارَزَّاقُ یَا کَرِیْمُ یَا حَلِیْمُ یَا نَاصِرُ اس عمل کی برکت سے انشاء اللہ تعالیٰ ہر قسم کے سفلی اور جادو ٹونا اور جھپیٹ سے حفاظت رہے گی۔ . ہرقسم کے جادو ٹونے اور جھپیٹ سے حفاظت رہے گی۔

1 comment:

  1. HAR MASLA K HAL ROHANI ELAJ SAY KI JATA HA AUR QUREN E PAK KI PARHI SAY KI JATA HA KIS B KISMA K JADU HO INSHALLAH 15 DIN MA KHTAM HOGA
    Pasand ki shadi
    Mehboob ko shadi k liy raazi krna
    Parents ko raazi krna shadi k liy
    Husband/wife ki mohabat k liy
    Kisi b jaiez mohabat k liy amal
    Ghar ma lari aur be skooni
    Becho k na hona
    Karbor k masla
    Janata k masla
    Sirf 15 din mai InshaAllah aap ko result dikh jai ga
    Alhamdulilah mera moakal kaam karn wala ha

    syeda shameem bibi
    Mobile no 0923030306700

    ReplyDelete